تازہ ترین ۳۱ اگست ۲۰۲۶

اقلیتی رہنماؤں کی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات، دورۂ امریکہ پر مبارکباد

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کوئٹہ شہر کے مختلف اقلیتی علاقوں کے عہدیداران اور رہنماؤں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی اور انہیں کامیاب دورۂ امریکہ، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ میں شرکت اور خطاب پر مبارکباد دی۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ عالمی فورم پر پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی اور نوجوانوں کی آواز دنیا تک پہنچانا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے دلوں میں وطن سے بے پناہ محبت ہے اور وہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم، مذہب اور علاقے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ہم سب پاکستانی ہیں، آئین کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور ملک و صوبے کی ترقی کے لیے اتحاد، احترام اور یکجہتی ضروری ہے۔ صوبائی وزیر محمد خان لہڑی نے بھی اقلیتی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے گورنر کو مبارکباد دی، جبکہ خلیل جارج نے عالمی فورم پر بلوچستان کے نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کو قابلِ فخر قرار دیا۔ ملاقات کے اختتام پر گورنر کو گلدستہ پیش کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔