کویٹہ (ویب نیوز )مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سمیت 5 جولائی سے اب تک 79 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
