پاکستان ۳ اگست ۲۰۲۶

عظمیٰ بخاری کا بلاول بھٹو کے بیان پر طنزیہ ردعمل

کوئٹہ(وېب نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟”۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان کے ساتھ مسکرانے والے اسٹیکرز بھی شیئر کیے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کو خونی اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات شفاف نہیں تھے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور میرپور و مظفرآباد کی نشستوں سے متعلق معاملات کو واپس دلانے کی کوشش کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی اور سیاسی میدان نہیں چھوڑے گی۔