کوئٹہ(ویب نیوز) چاغی بازار کے بس اڈے سے نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ چاغی کے قائم مقام ایس ایچ او اور اے ایس آئی گل شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار مسلح افراد خاکی رنگ کی لینڈ کروزر میں بس اڈے پہنچے اور وہاں موجود گل شاہ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ مغوی پولیس افسر کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
