پاکستان ۱۸ ستمبر ۲۰۲۶

لانگ مارچ روکنے اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ویب نیوز) جماعت اسلامی، کسانوں اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریڈ زون جانے والے پانچوں راستوں کو کنٹینرز کی دو دو تہوں اور بھاری پولیس نفری کے ذریعے بند کیا جائے گا، جبکہ توسیع شدہ ریڈ زون کو صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔ احتجاج کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جس میں لانگ مارچ کو روکنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں 10 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔