کوئٹہ(ویب نیوز) ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریڈ زون کی جانب جانے والے پانچوں راستے مکمل طور پر بند کرکے ہر راستے پر کنٹینرز کی دو تہیں لگائی جائیں گی اور بھاری پولیس نفری تعینات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق توسیع شدہ ریڈ زون بھی سیل رہے گا اور اسے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔
