کوئٹہ(ویب نیوز) اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر دوبارہ تحویل میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ سپریم کورٹ نے آج ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے دونوں کی 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا تھا کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک رہے گی، جبکہ عدالت نے دونوں وکلا کو عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
