کوئٹہ(ویب نیوز) آئی پور کے سروے کے مطابق 23 فیصد پاکستانیوں نے بیرونی سازشوں اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ سروے میں 21 فیصد نے بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ، 21 فیصد نے دہشتگردوں کی مقامی سطح پر سہولت کاری اور 12 فیصد نے انسداد دہشتگردی کے لیے وسائل کی کمی کو بھی خطرات میں شمار کیا۔ غیر ملکی این جی اوز اور تھنک ٹینکس کی پاکستان سے متعلق رپورٹس کے بارے میں 43 فیصد افراد نے انہیں مبالغہ آرائی اور غیر ملکی ایجنڈے کے تابع قرار دیا، جبکہ 25 فیصد نے ان رپورٹس کو حقیقت پر مبنی کہا۔ سروے کے مطابق ملک میں منشیات کے بڑھتے استعمال کی خبروں پر 90 فیصد پاکستانیوں نے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ 6 فیصد نے ان خبروں کو غیر حقیقی قرار دیا۔
