کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج صبح اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے، طیارے میں ایندھن بھرنے کے لیے وفد نے استنبول میں دو گھنٹے قیام کیا۔ وزیراعظم دو روز بعد لندن سے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ 25 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
