تازہ ترین ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶

چمن: سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، 7 مبینہ ڈاکو گرفتار کر لیا۔ عبدالحکیم اچکزئی

چمن ( سید سردار محمد خوندئی ) چمن میں سی آئی اے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کی۔

ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ مختلف وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں کے مالکان پولیس سے تعاون کریں تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

عبدالحکیم اچکزئی نے مزید کہا کہ ایم پی اے چمن و اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور ایس پی چمن اعتزاز عارف کی خصوصی ہدایات پر چمن میں ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس افسران کی نگرانی میں پولیس فورس علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کر رہی ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے۔