تازہ ترین ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

اولمپیاڈ سمرقند: پاکستان کا اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان نے اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں اسرائیل کے خلاف شطرنج کا میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔ پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کے درمیان پہلے راؤنڈ کا میچ آج شیڈول تھا۔ صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی واضح حکومتی پالیسی ہے، جس کے خلاف اسرائیل کے ساتھ میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف مقابلے میں شرکت نہیں کی گئی۔ ازبکستان میں جاری اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔