تازہ ترین ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان میں دو سال بعد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026 میں پاکستان میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، جو ماہانہ بنیاد پر 77 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 80 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 50 کروڑ ڈالر رہی، جس میں گزشتہ مدت کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں چینی کمپنیوں نے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہیں، جبکہ کینیڈا نے 5 کروڑ، متحدہ عرب امارات نے 4 کروڑ 80 لاکھ، ہانگ کانگ نے 2 کروڑ 40 لاکھ اور سوئٹزرلینڈ نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔