کوئٹہ(ویب نیوز) سابق سینیٹر و سیاسی رہنما حاجی لشکری رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت کار وزیراعلیٰ ہمیں بندوق نہ اٹھانے کا طعنہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی رِٹ ختم ہو چکی ہے، حالات کی ذمہ داری عوام پر ڈالنے کے بجائے اصل حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا الزام ہے کہ بلوچستان میں جاری جنگ میں ریاستی عناصر بھی ملوث ہیں، اس لیے عوام کو طعنے دینے کے بجائے بتایا جائے کہ امن و امان قائم کرنے میں حکومت اور ریاستی ادارے کہاں کھڑے ہیں۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بندوق سے نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات، آئین اور انصاف کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔
