کوئٹہ(ویب نیوز) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر کے لیے آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
