کوئٹہ(ویب نیوز) ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حوثی گروپ انصاراللہ کے خلاف اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے اسرائیل اور خلیجی ممالک سے براہِ راست جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کرکے معاونت طلب کی۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے انصاراللہ کے خلاف حملوں کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سعودی عرب کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا انصاراللہ نے سعودی عرب میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
