تازہ ترین ۱۶ مئی ۲۰۲۶

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے تک آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 159 روپے کم ہوکر 8 ہزار 73 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4539 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔