کوئٹہ(ویب نیوز) معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے خضدار کے علاقے سونارو کے واقعے سے متعلق بی بی سی اردو کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران رپورٹ میں بیان کردہ کوئی بات نہیں کی، بلکہ دہشتگردوں کی جانب سے گرے ایریا میں کارروائیوں اور عوام کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تفصیل بیان کی تھی۔ بابر یوسفزئی کے مطابق عوام کی حفاظت سیکیورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے اور عوام دہشتگرد عناصر کی حمایت نہیں کرتے، جبکہ حقائق کو مکمل تناظر میں پیش کیا جانا چاہیے۔
