کوئٹہ(ویب نیوز) خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ جاری ہے، جولائی اور اگست 2026 کے دوران ایران سے درآمدات 17 فیصد بڑھ کر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ مالی سال 2025-26 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ 2024-25 میں یہ ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایران سے پاکستانی درآمدات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
