تازہ ترین ۱۳ ستمبر ۲۰۲۶

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج، صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب

کوئٹہ(ویب نیوز) پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار اور بلوچستان سے 500 سمیت مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کرلیے ہیں، جنہیں 20 ستمبر سے اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں کو پولیس نفری کی بروقت تعیناتی کے لیے ضروری انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔