کوئٹہ(ویب نیوز) بھارتی ویمن ٹیم نے دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے، شفالی ورما نے 68 اور سمرتی مندانا نے 59 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے شری چارانی نے 4 اور دیپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
