تازہ ترین ۱۶ مئی ۲۰۲۶

دورۂ چین کے بعد ٹرمپ کے مؤقف میں نرمی، بیجنگ سے بہتر تعلقات کی خواہش

کوئٹہ ( صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے بعد بیجنگ سے متعلق اُن کے سخت مؤقف میں نمایاں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماضی میں چین پر امریکی بے روزگاری اور معاشی مسائل کا الزام عائد کرنے والے ٹرمپ اب چین کو امریکی کسانوں، جامعات اور معیشت کیلئے اہم قرار دے رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری، زرعی زمینوں کی خریداری اور ہارورڈ یونیورسٹی میں چینی طلبا کی موجودگی پر تنقید کرنے والے ٹرمپ نے دورۂ چین کے بعد بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان دو روزہ سربراہی ملاقات کے بعد جاری بیانات میں کئی اہم معاملات پر اختلافات بھی سامنے آئے، جبکہ الجزیرہ کے مطابق امریکا نے بڑے تجارتی معاہدوں کا دعویٰ کیا ہے اور چین نے اپنی توجہ تائیوان، ایران جنگ اور خطے کے امن پر مرکوز رکھی ہے۔