کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے ریاست مخالف بیانیے پر کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا بابر یوسفزئی کے مطابق برطرف ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ، محکمہ صحت کے 3 ملازمین اور 2 دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
