تازہ ترین ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

سعودی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، ٹرمپ

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، تاہم سعودی ولی عہد ان کے اچھے دوست ہیں اور سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔ آئرلینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا بحران بھی حل ہوجائے گا اور یہ آبنائے امریکی کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ممکنہ طور پر امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔ ان کے یہ بیانات یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سامنے آئے ہیں۔