تازہ ترین ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

17 ستمبر کو ضلع کوئٹہ کا پشتون قومی جرگہ ہوگا، تیاریاں شروع

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں 17 ستمبر کو ضلع کوئٹہ کے پشتون قومی جرگے کے انعقاد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے بتایا کہ جرگے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ضلع کے تمام جرگہ ارکان کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں جرگوں کا مقصد عوامی مسائل اور قومی و اجتماعی امور پر مشاورت کے ذریعے متفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ جرگوں میں بدامنی، اغوا برائے تاوان، لوٹ مار، قتل و غارت، قبضہ گیری، شاہراہوں کی بندش، زمینوں و جنگلات کی مبینہ غیرقانونی منتقلی، تجارت کی بندش اور معاشی و سماجی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔