تازہ ترین ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ، این ایل سی کے 4 ملازمین جاں بحق

گوادر (ویب نیوز) پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نیشنل لاجسٹکس سیل کے ملازمین کی پک اپ گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جیونی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے پاس بھاری رقم موجود تھی جسے حملہ آور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں غلام مصطفیٰ، صنم مسیح، کنول شہزاد اور دانش اقبال شامل ہیں۔ لاشیں جی ڈی اے اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک موٹرسائیکل قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔