تازہ ترین ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

نوآبادیاتی سوچ رکھنے والے دنیا کو تقسیم کر رہے ہیں، پیوٹن

کوئٹہ (ویب نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نوآبادیاتی سوچ رکھنے والے لوگ دنیا کو تقسیم کر رہے ہیں اور دوسروں کے وسائل پر زندگی گزار رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر بدلتی ہوئی عالمی حقیقت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں اور حریفوں کو دبانے کے لیے تجارتی جنگ، غیر قانونی پابندیوں، معاشی دباؤ، بلیک میلنگ اور طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ عالمی تعلقات کا نظام شدید مسائل کا شکار ہے، روس عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو عالمی قانون کی بنیاد کے طور پر مضبوط بنانے کا حامی ہے، تاہم بعض ممالک چارٹر کی جگہ نامعلوم اصولوں کا نظام مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔