تازہ ترین ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

وزیراعلیٰ افسران سے نوکریاں نہ بیچنے کا حلف لینے کے ساتھ خود بھی کرپشن نہ کرنے کا حلف دیں، عارف حسنی

کوئٹہ (ویب نیوز) سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سرکاری افسران سے نوکریاں نہ بیچنے کا حلف لینے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے تو وزیراعلیٰ خود بھی آئندہ کرپشن نہ کرنے کا حلف دیں۔