کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی قائم مقام وزیرِ بحریہ ہنگ کاؤ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملوں سے بحرین میں امریکی بحری اڈے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث وہاں طویل عرصے سے تعینات طیارہ بردار بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے کی جگہ باقی نہیں رہی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی عہدیدار کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر سمیت امریکی جارحیت کی معاونت کرنے والے دیگر اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں اسرائیل کی جنگوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔
