تازہ ترین ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 3 روز کیلئے

کوئٹہ (ویب نیوز) اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول 375 روپے 82 پیسے اور ڈیزل 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر تک تین روز کیلئے ہوگا۔ گزشتہ پانچ روز میں پیٹرول 29 روپے 95 پیسے اور ڈیزل 25 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جبکہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے 2 پیسے اور 21 جولائی سے ڈیزل کی قیمت میں 43 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔