تازہ ترین ۱۰ ستمبر ۲۰۲۶

ایران نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کردی، امریکی اخبار

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی زیرِ زمین تنصیبات میں پہلے سے ذخیرہ شدہ پرزہ جات کی مدد سے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع کردی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں میزائل سائٹس اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران مائع اور ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کی اسمبلنگ میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران موجودہ پرزہ جات استعمال کرتے ہوئے زیرِ زمین تنصیبات میں بیلسٹک میزائل تیار کررہا ہے، تاہم جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ان کی پیداوار محدود تعداد میں جاری ہے۔