چاغی(ویب نیوز) چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بزرگ قبائلی شخصیت ملک کریم داد محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملک کریم داد محمد حسنی ایک دکان پر موجود تھے کہ سلور رنگ کی کرولا ایکس کار میں سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او چاغی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
