کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 4 ستمبر 2026 سے ہوگا اور رات 12 بجے کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔
