کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 29 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
