کوئٹہ (ویب نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ کیلئے نیا سیکیورٹی نظام تشکیل دینے میں علاقائی ممالک کی حمایت کرتا ہے۔ مصر کے دورے کے دوران قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں مشترکہ سلامتی کے جامع حل پر زور دیا اور کہا کہ خطے کے عوام کو اپنے معاملات کا خود مالک رہنا چاہیے جبکہ بیرونی مداخلت مسترد کی جانی چاہیے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے معاملے کا مرکز ہے، اسے نظر انداز یا پسِ پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔
