تازہ ترین ۲ ستمبر ۲۰۲۶

بی ڈی اے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم، فوری ادائیگی کا مطالبہ

کوئٹہ (وېب نیوز) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر مقصودالرحمان بازئی نے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کی سمری کو التوا میں رکھنا بیوروکریسی کی غفلت ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ سمری فوری منظور کرکے دو ماہ سے رکی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے سینکڑوں ملازمین اور ان کے خاندان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔