تازہ ترین ۱ ستمبر ۲۰۲۶

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 2026-27ء کی چیئرمین شپ سنبھال لی

اسلام آباد (ویب نیوز) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 2026-27ء کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بشکک میں ایس سی او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے تنظیم کی چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ایس سی او سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے درمیان چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی موجود تھے۔ فریقین نے پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران تنظیم کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔