کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں اتحاد کا باضابطہ نام ’’مکہ دفاعی اتحاد‘‘ رکھنے اور پہلے سیکریٹری جنرل کے لیے پاکستان سے کسی شخصیت کو نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان نے شرکت کی اور اتحاد کے آئندہ لائحہ عمل، عسکری تعاون اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے بعد ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ترکیہ سمیت پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انہیں روکے تاکہ خطے اور دنیا کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
