کوئٹہ (ویب نیوز) جنوبی افریقا میں رگبی میچ سے قبل دو جیٹ طیاروں کی خطرناک حد تک نچلی پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جیٹ طیارے کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم کے اوپر سے انتہائی کم بلندی پر گزرے، جس سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو محسوس ہوا کہ طیارے عمارت سے ٹکرا سکتے ہیں، تاہم پائلٹس نے فوری طور پر طیاروں کو بلندی کی طرف لے گئے۔ اسٹیڈیم کی چھت سے بنائی گئی ویڈیو میں طیاروں کی پرواز کے دوران آتش بازی کے مناظر بھی دکھائی دیے۔ یہ فضائی مظاہرہ جنوبی افریقا کی اسپرنگ بوکس اور نیوزی لینڈ کی آل بلیکس کے درمیان رگبی مقابلے سے قبل کیا گیا، جس کے مناظر سرکاری میڈیا پر بھی نشر ہوئے۔
