تازہ ترین ۳۰ اگست ۲۰۲۶

دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں شدید غلط فہمی کا شکار ہے: شہرام ایرانی

کوئٹہ (ویب نیوز) ایرانی بحری فوج کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں شدید غلط فہمی کا شکار ہے اور اس نے ایرانی عوام اور مسلح افواج کے عزم و ارادے کا انتہائی غلط اندازہ لگایا ہے۔ ایک بیان میں شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ اپنے شہدا کے خون سے مزید قوت حاصل کرے گی اور مزید عزم، حوصلے اور پختہ ارادے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔