کوئٹہ (ویب نیوز) اسرائیل نے ایران کو ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام یا بیلسٹک میزائل پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ایلی کوہن نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرلے، تاہم اگر اس نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کیا جائے گا، ایران کو اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو ایران پر حملے کیے تھے، جن میں ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد جنرلز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
