کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بلوچ عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ عوام کے مسائل کا حل طاقت، جبر اور تشدد میں نہیں بلکہ مکالمے، انصاف، آئینی حقوق اور باہمی احترام میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق، وسائل پر حق، امن اور ترقی کی ضمانت دی جانی چاہیے، جبکہ ملک کی تمام اقوام اور عوام کو برابر سمجھتے ہوئے ان کے سیاسی، معاشی اور آئینی حقوق کا احترام ہی ایک مضبوط اور پرامن پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ نفرت اور تقسیم کے بجائے بھائی چارے، انصاف اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔
