تازہ ترین ۳۰ اگست ۲۰۲۶

چوری کی کوریج پر صحافی کاشف بلوچ کو دھمکیاں، پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کی مذمت

خاران (ویب نیوز)پاکستان اتحاد میڈیا کونسل بلوچستان نے چوری کے واقعے کی کوریج کے دوران صحافی کاشف بلوچ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں ملنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پر دھمکیاں دینا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ کونسل نے خاران انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ دھمکیاں دینے والے عناصر کو فوری گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں اور کاشف بلوچ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ کونسل نے خبردار کیا کہ مؤثر کارروائی نہ ہونے کی صورت میں بلوچستان بھر کے صحافیوں اور پریس کلبوں کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔