تازہ ترین ۳۰ اگست ۲۰۲۶

ہائیڈرو ورکرز یونین کے عہدیداروں کی ٹرانسفر اور ملازمین کو شوکاز نوٹس کا اجرا قابلِ مذمت ہے: خان زمان

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان اور دیگر رہنماؤں نے کیسکو انتظامیہ کی جانب سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے عہدیداروں کے مبینہ جبری تبادلوں، ملازمین کی جواب طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات مزدور دشمن پالیسیوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے خلاف مزدوروں کی آواز دبانے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں، جبکہ یونین عہدیداروں کے خلاف کارروائیاں لیبر قوانین اور آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی، جس کی ذمہ داری کیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی۔