کمپالا (ویب نیوز) یوگنڈا کی ریاست تورو کے 34 سالہ بادشاہ روکیڈی چہارم انتقال کر گئے، جنہیں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا، یوگنڈا کے وزیرِاعظم نے بیان میں کہا کہ بادشاہ کا انتقال جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی، روکیڈی چہارم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد صرف 3 سال کی عمر میں 12 ستمبر 1995ء کو تاج پہنا تھا۔
