لندن (ویب نیوز) لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث صرف 24 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنالیے اور پاکستان پر مجموعی طور پر 357 رنز کی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی جانب سے ڈین لارنس 50 اور اولے رابنسن 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، ہیری بروک 34، ایمیلو گے 31، جیمی اسمتھ اور گس ایٹکنسن 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 جبکہ محمد علی اور خرم شہزاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
