تازہ ترین ۲۹ اگست ۲۰۲۶

عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر پی سی بی کا اعتراض، اسکائی اسپورٹس نے شکایت کی تصدیق کردی

کوئٹہ(ویب نیوز)لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو کی نشریات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی شکایت کی اسکائی اسپورٹس نے تصدیق کردی۔ اسکائی اسپورٹس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نکی فلیچر نے کہا ہے کہ ادارہ پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت سے آگاہ ہے، تاہم انہوں نے انٹرویو پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مبینہ طور پر یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ انٹرویو نشر ہونے کی صورت میں کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ بھیجا جائے، جبکہ معاملے میں بین الاقوامی نشریاتی قوانین اور کرکٹ براڈکاسٹنگ ضوابط بھی زیر بحث آئے۔