تازہ ترین ۲۶ اگست ۲۰۲۶

باکسر عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان

اسلام آباد( ویب نیوز) پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی بین الاقوامی فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر ایری آگسٹن کے خلاف رنگ میں اتریں گے، جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عثمان وزیر نے کہا کہ اگر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے تعاون کیا تو وہ اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔