تازہ ترین ۲۶ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کی معطلی کا امکان، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر شروع کرنے سے قبل متعلقہ اداروں اور ٹرانسپورٹ حکام سے راستوں اور سکیورٹی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس ٹرین بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ریل اور سڑک کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی معطلی یا تاخیر کا مقصد مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ہے، جبکہ حالات معمول پر آنے کے بعد سروسز کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔