تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

فیلڈ مارشل کا ایران کا دورہ جاری، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

تہران (ویب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی صورتحال، امن و سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ ایرانی قیادت نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی سلامتی اور آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے مؤقف پر زور دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔