تازہ ترین ۱۴ مئی ۲۰۲۶

چین ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا، ہرمز کھلا دیکھنا چاہتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن ( صداقت انٹرنیشنل) امریکی صدر ٹرمپنے کہا ہے کہ چین ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا اور وہ آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر Xi Jinping ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے بڑی مقدار میں تیل خریدتا ہے اور وہ یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے، اسی لیے بیجنگ ہرمز کی گزرگاہ کو کھلا رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے معاملے پر چین سے کسی قسم کی مدد طلب نہیں کی۔